جدہ میں وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سے ملاقات ہوئی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور حج 2024 کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی چوہدری سالک حسین نے سعودی وزیر حج سے حجاج کی خدمات کی بہترین فراہمی پر پاکستان کی جانب سے حکومت سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا پاکستان کے وزیر حج نے اس موقع پر سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق بن فوزان سے کہا کہ مجھے ضیوف الرحمان کی خدمت کیلئے سعودی اداروں کی جدت پسندی دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی اس سلسلے میں سعودی حکومت کی جاری اصلاحات مثالی ہیں اور ان میں ہر سال مزید بہتری ہورہی ہے تاکہ ضیوف الرحمان اپنی عبادات بہتر طریقے سے کرسکیں انہوں نے کہا کہ مکہ اور مدینہ میٰں پاکستان ہاؤس سے متعلق مثبت پیش رفت ہے، حجاج کی خدمت کیلئے مامور سعودی کمپنیاں عمدہ کام کررہی ہیں۔ اس موقع پر سعودی وزیر حج نے پاکستان کے پرائیوٹ حجاج کی تعداد کے ہر سال مکمل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا نیز اب تک 40 ہزار پرائیوٹ حجاک کے ٹرانسپورٹ کے معاہدے زیر التو اء ہیں سعودی وزیر حج نے کہا کہ امید ہے کہ پرائیوٹ حج گروپ آپریٹرتمام معاہدات اگلے چار روز میں مکمل کرلینگے۔ پاکستان کے وزیر حج نے کہا کہ حج گروپ آپریٹرز کو چاہئے کہ وہ سعودی ہدایات پر من و عن عمل کریں انہوں نے سعودی وزیر حج کو یقین دلایا کہ پاکستان کے نجی حج گروپ آپریٹرز نے تاخیر کی تو پاکستان کی وزارت حج حجاج کو مشکلات پیش آنے کی شکل میں ان گروپوں کے خلاف ایکشن لے گی۔ ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عطاء الرحمٰن اور ڈی جی حج عبد الوہاب سومرو بھی شامل تھے۔