ہملٹن روڈ دستی بم دھماکے میں گرفتار 2 ملزموں کو تین 3 مرتبہ سزائے موت

راولپنڈی
ہملٹن روڈ دستی بم دھماکے میں گرفتار دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنادی گئی۔
عدالت نے مجرمان نصرت خان اور عادل خان کو تین تین مرتبہ سزائے موت سنادی۔
عدالت نے دونوں مجرمان کو تین تین مرتبہ عمر قید کی سزا بھی سنادی۔
عدالت نے مجرمان کو مجموعی طور پر 25 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
13 دسمبر 2020 کو سی ٹی ڈی نے محمد اسحاق خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔
ہملٹن روڈ بم دھماکے میں ایک خاتون جانبحق 17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
عدالت نے مجرمان کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت نے جانبحق خاتون کو پانچ پانچ لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے دستی بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو مجموعی طور 21 لاکھ روپے بطور دامان ادا کرنے کا حکم سنایا۔
مجرمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
عدالت نے ہرجانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرمان کی جائیداد فروخت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔