راولپنڈی میں ڈینگی مچھروں کے وار جاری۔ انسدادی مہم کے باوجود گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 125 افراد میں ڈینگی پازٹیو ہونے کی تصدیق، الائیڈ اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 260 ہوگئی۔ ضلعی انتظامیہ کے خصوصی اقدامات کے باوجود بھی پوٹھوہار ٹاؤن کا علاقہ ہاٹ سپاٹ برقرار ہے م راولپنڈی ضلع میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 125 مریض سامنے آئے جبکہ رواں سیزن ابتک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 4080 تک پہنچ گئی۔ nets راولپنڈی ضلع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 68 مریض پوٹھوہار ٹاؤن، 13 میونسپل کارپوریشن حدود سے آئے جبکہ راولپنڈی کنٹونمنٹ سے 20، پوٹھوہار رورل سے 10، چکلالہ کینٹ اور کہوٹہ سے دو 2، ٹیکسلا سے چار اور گوجر خان سے ایک ڈینگی مریض سامنے آیا۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق رواں سال ڈینگی وائرس کے شکار بارہ مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ nets رواں برس ڈینگی لاروا ملنے پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہریوں کیخلاف مجموعی طور پر 4947 ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ ڈینگی لاروا ملنے پر 1780 عمارتوں کو سربمہر اور 3179 چالان ٹکٹ جاری کیئے گئے۔