پنجاب میں لا قانونیت عروج پر بااثر شخص خاتون ٹیچر کے ساتھ زیادتی کے بعد ڈیرے کے گیا

تھانہ ایمن آباد کے علاقہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں با اثر شخص نے خاتون ٹیچر کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنادیا ملزم سارا دن زیادتی کرنے کے بعد اپنے ڈیرے پر لے گیا ۔ سادہوکی کے علاقہ بیگ پور روڈ کی رہائشی پچیس سالہ سمعیہ پرائیویٹ سکول میں ٹیچر ہے جس کو پورن پورن کا با اثر شخص مظہر ڈوگر کال کرکے دوستی پر مجبور کرتا رہا اور بعد میں ورغلا کر گاڑی میں بٹھا کر تھانہ ایمن آباد کی حدود میں واقع اپنے فلیٹ پر لے گیا جہاں سار دن اس کے کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور شام کو اپنے ڈیرے پر لے گیا جہاں پر اسے دھمکاتا رہا اور اگلے روز گاؤں کے قریب سیم نالہ پر چھوڑ کر فرار ہوگیا ایمن آباد پولیس نے متاثرہ ٹیچر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔۔