پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش نے آخر کار موسم سرما کی آمد کا اعلان کردیا۔ بالائی علاقوں میں برفباری سے وادیوں کا حسن مزید نکھر گیا۔
پاکستان کےمختلف شہروں میں بارش یخ بستا ہواؤں نے ڈیرے جمانا شروع کردیئے۔ بلوچستان میں زیارت، پشین، ژوب، شیرانی موسیٰ خیل، بارکھان اور خضدار میں بارش ہوئی۔
بلوچستان سے آنےوالی ٹھنڈی ہواؤں نے سندھ کا موسم بھی تبدیل کردیا۔جیکب آباد، قمرشہداد کوٹ میں بارش
سےعوام کے چہرے کھل اٹھے
پنجاب میں چنیوٹ، سیالکوٹ، علی پوراور ملحقہ علاقوں میں رم جھم نےسردی بڑھا دی۔
بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا۔سکردو میں درجہ حرارت منفی 6 تک جاپہنچا۔استور میں منفی 4، ہنزہ ، کالام اور گلگت میں
درجہ حرارت منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔
شدید برفباری کےباعث ناران
میں سیاحتی سیزن اختتام پزیر ہوگیا۔ضلعی انتظامیہ نےسیاحوں کے ناران سےآگے جانے پرپابندی لگادی