آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے مستقبل پر مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کو قابل قبول حل کا فارمولا دے دیا۔ حکومتی گرین سگنل ملنے پر ہائبرڈ ماڈل کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔۔
دبئی میں بیک ڈور مذاکرات کا دورہوا اور اس معاملے پرجلد بریک تھرو کا امکان ہے
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے قابل قبول حل دے دیا۔بھارت اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا
ذرائع کے مطابق پانچ میچزکی میزبانی یواے ای کرے گا۔بقیہ تمام میچز پاکستان میں ہی ہوں گے۔فائنل کیلئے دو وینیو رکھے جائیں گے۔بھارت فائنل میں نہ پہنچا تو وہ بھی میچ لاہور میں ہوگا۔
معاملے پرپاکستان اوربھارت کرکٹ بورڈز کی اپنی اپنی حکومتوں سے گرین سگنل ملنے پرایونٹ کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا
پاکستان اوربھارت کے درمیان مجوزہ معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ معاہدہ صرف چیمپینز ٹرافی تک محدود نہیں ہو گا۔پاکستان دونوں ممالک کے درمیان طے معاہدہ تین سال کے لئے کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان اور بھارت برابری کی سطح پر ایک دوسرے کے خلاف آئی سی سی ایونٹس نیوٹرل وینیوز پر کھیلیں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ صرف ہائبرڈ ہی نہیں کوئی بھی نیا فارمولا بنا تو برابری کی سطح پر اور طویل المیعاد بنیادوں پر بنے گا۔