کچہ ایریا کی چوکیوں اور تھانوں پر ڈیوٹی دینے والے 943 پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے ہارڈ ایریا الاؤنس منظور

وزیر اعلی پنجاب آپ کا شکریہ، کچہ ایریا کے پولیس اہلکاروں کے لئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، کچہ ایریا کی چوکیوں اور تھانوں پر ڈیوٹی دینے والے 943 پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے ہارڈ ایریا الاؤنس منظور، ہوم ڈیپارٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ نے 24 ستمبر کو ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری دی تھی، ترجمان پنجاب پولیس وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کچہ کے علاقے میں فرائض ادا کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری دی، کچہ کے علاقے کو شرپسندوں، ڈاکوؤں سے محفوظ بنانے والے پولیس اہلکاروں کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اظہار تشکر، کچہ ایریا کی چوکیوں اور تھانوں پر تعینات پولیس اہلکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ترجمان پنجاب پولیس رحیم یار خان کی 42 پولیس چوکیوں، 03 تھانوں کے اہلکار ہارڈ ایریا الاؤنس سے مستفید ہونگے۔ترجمان پنجاب پولیس راجن پور کی 15 پولیس چوکیوں، 04 تھانوں کے اہلکار ہارڈ ایریا الاؤنس سے مستفید ہونگے۔ترجمان پنجاب پولیس انسپکٹرز، سب انسپکٹرز، اے ایس آئیز رینک کے افسران کو 25 ہزار روپے ہارڈ ایریا الاؤنس ملے گا، ترجمان پنجاب پولیس ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل رینک کے اہلکاروں کو 20 ہزار روپے جبکہ درجہ چہارم کے ملازمین کو 18 ہزار روپے ہارڈ ایریا الاؤنس ملے گا، ترجمان پنجاب پولیس