مجھے مینٹل کیوں کہتے ہو اہل علاقہ کے مینٹل کہنے سے تنگ ا کر 25 سالہ نوجوان نے تھل کینال میں ڈوب کر خود کشی کر لی بھکر امی ابو مجھے معاف کرنا میں جھوم جاتا تھا اور لوگ مجھے مینٹل کہتے تھے

مجھے مینٹل کیوں کہتے ہو اہل علاقہ کے مینٹل کہنے سے تنگ ا کر 25 سالہ نوجوان نے تھل کینال میں ڈوب کر خود کشی کر لی بھکر امی ابو مجھے معاف کرنا میں جھوم جاتا تھا اور لوگ مجھے مینٹل کہتے تھے موٹرسائیکل پر یہ تحریر لکھ کر رکھنے کے بعد نوجوان نے تھل کے نال میں کود کر خود کسی کر لی ریسکیو ادارے کی طرف سے ٹیموں نے اج دو دن کی تلاش کے باوجود نوجوان کی لاش لاش کی تلاش جاری رکھی مگر لاش ڈھونڈنے میں ناکام رہے اب رات ہونے پر صبح پان بجے تک کے لیے اپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا ہے لائٹ سرچنگ کا عمل جاری ہے تھل کنال کی چوڑائی 60 فٹ گہرائی 12 فٹ اور پانی کا بہاؤ پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے موٹر سائیکل کی سیٹ پر رکھا یہ کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ہمارے بے حس اور بے شعور معاشرے کے منہ پر طمانچہ ہے، محمد وقار کھوکھر جو ایک حساس طبیعت کا مالک تھا لوگ اس کا مذاق اڑاتے اور اسے مینٹل کہہ کر پکارتے جس سے وہ دلبرداشتہ ہو کر خودکشی جیسا انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو گیا، کاغذ پر لکھی تحریر یہ بات چیخ چیخ کر بتا رہی کہ ہمارے معاشرے کے لوگوں کے رویئے کس قدر ظالم اور احمقانہ ہیں۔