امیر جماعت اسلامی حافط نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کنٹرول میں نہیں ہے،،

امیر جماعت اسلامی حافط نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کنٹرول میں نہیں ہے،، حکومت کی جانب سے جو اعدادو شمار بتائے جاتے ہیں وہ دھوکہ دینے والے ہیں، بجلی کے ریٹ کم نہ ہوئے تو بہت بڑا احتجاج کریں گے ، ملک میں جب تک جاگیرداروں اور اشرافیہ کی عیاشیاں ختم نہیں ہوتیں ترقی ناممکن ہے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےحافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور جماعت اسلامی کا موقف الگ الگ ہے،، ملک میں مہنگائی کنٹرول میں نہیں ہے جس سے عام آدمی کی زندگی مشکل ترین ہوتی جا رہی ہے جبکہ دوسری طرف پارلیمنٹرین کی تنخواہوں میں کئی سو فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جس پر کوئی نہیں بولتا۔ ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم جس نے بھی کروائی ملک کے لیے یہ فیصلہ اچھا نہیں ہے بلکہ اس نے ملک کا حلیہ بگاڑنے میں اپنا نام لکھوا لیا ہے۔ اس ترمیم سے عدالتی نظام پر برا اثر پڑا ہے،، حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عوام نے جس کو الیکشن میں مینڈیٹ دیا ہے اس کو اقتدار دینے کی بجائے اقتدار شہباز شریف کو دے دیا گیا، نواز شریف کو جب ہٹایا گیا تھا تو وہ کہتے تھے مجھے کیوں نکالا اور ووٹ کو عزت دو لیکن اب خود ہی فارم 47 پر الیکشن جیت کر غالب کے شعر پڑھتے پھر رہے ہیں،، نواز شریف کو چاہیے کہ یہ شعر پڑھنا بند کریں اور ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر عمل پیرا ہوں۔ Footage Streamed from device 09