صوبہ خیبر پختونخواہ میں دو الگ الگ آپریشنز میں چھ دہشت گرد مارے گئے، ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران پانچ دہشت گرد مارے گئے، شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد انعام اللہ مارا گیا،،
آئی ایس پی آر کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیکورٹی فورسز کے دو الگ الگ آپریشنز میں چھ دہشت گرد مارے گئے، ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران پانچ دہشت گرد مارے گئے، شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور دہشت گرد انعام اللہ مارا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں،،