ہمارا امریکہ سے کوئی اختلاف نہیں ‘ امریکی سفیر سےملاقات مثبت رہی ‘چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں،امریکی سفیر سے ہونے والی ملاقات کو مثبت سمجھتا ہوں،ماضی میں دی گئی سٹیٹمنٹ پالیسی بیان تھا وہ معاملہ اب ختم ہو چکا ہے ،اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف قائم کیسز کے حوالے سے گفتگو کی گئی اورانسانی حقو ق کی پامالی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیا ل کیاگیا ۔پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت مختلف قانونی معاملات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ہے جبکہ پارٹی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈبلوم نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب ،بیرسٹر گوہر ،اسد قیصرو رؤف حسن سے ملاقات کی تھی ۔