احتساب عدالت اسلام آباد
صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر کاروائی روک دی گئی
آصف علی زرداری کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائک احتساب عدالت پیش ہوئے
وکیل فاروق ایچ نائک نے آصف علی زرداری کے خلاف کاروائی روکنے کی درخواست دائر کی
قانون کے مطابق آصف علی زرداری کو صدارتی استثنا حاصل ہے،
آصف علی زرداری جب تک صدر مملکت ہیں ان کے خلاف کیس آگے نہیں چل سکتا،
نیب کی جانب سے خواجہ منظور بطور پراسیکیوٹر پیش ہوئے
احتساب عدالت کے جج ناصرجاویدرانا نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف ریفرنس کی کاروائی روکنے کی درخواست منظور کرلی
آصف علی زرداری کے خلاف ریفرنس آگے نہیں چل سکتا جب تک صدرمملکت کے عہدے پر فائز ہیں، احتساب عدالت