ی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ فارم 47 حکومت ایک سیاسی لاش ہے جس کو شہباز شریف اٹھا کر چل رہے ہیں۔ پھر کہتا ہوں کہ 24 نومبر سے پہلے ہوش کے ناخن لے لیں

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ فارم 47 حکومت ایک سیاسی لاش ہے جس کو شہباز شریف اٹھا کر چل رہے ہیں۔ پھر کہتا ہوں کہ 24 نومبر سے پہلے ہوش کے ناخن لے لیں۔ بانی پی ٹی آئی کو باہر نکال کر بنی گالا جانے دیں۔ پی ٹی آئی حکومت کو ہٹا کر سسٹم کو تباہ کر دیا گیا۔بانی پی ٹی آئی نے بولا ہے کہ باہر آکر سیاسی انتقام نہیں لوں گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی محمدے خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی چوبیس نومبر تاریخ کیلئے پرعزم ہیں، میرے لئے یہ دن اتنا ہی اہم ہے جتنا چوبیس نومبر 2011 کو میرا تحریک انصاف میں شامل ہونا تھا، خیبر پختون خواہ اس بار پر عزم ہے،اس بار پنجاب بھی نکل رہا ہے پورے پاکستان سے اس بار اپنے لیڈر کی کال پر لوگ نکلیں گے، اوورسیز پاکستانیوں سے بھی درخواست کروں گا کہ آزادی کیلئے نکلیں۔ میں ووٹ کو عزت دے کر چلنے والا بندہ ہوں۔ 17 سیٹیں ن لیگ کی تھی اور ایک سو سترہ ہماری تھی۔ایک نسل جوان ہوگئی پاکستان سے محبت میں بانی پی ٹی آئی سے محبت سے۔کس کس پر وی پی این لگوائیں گے کس کس کو اٹھائیں گے۔ یہ جو سیاسی ٹھیکے دار ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو ساڑھے چار سو دنوں سے زیادہ ہوگئے جیل میں ڈالا ہوا ہے اس کا کیا قصور ہے۔ باہر نکل کر پاکستان کی بہتری کیلئے کام کیا جائے گا۔ عام لوگ تکلیف میں ہیں آج پی آئی اے بند ہورہا ہے ٹرین بند ہورہی ہے۔