ڈیڑھ سو سال سے سیاست کرنے والے مالکان کھنڈہ کے خاندان کی بااثر خاتون زمین دار کی زمین سے مبینہ طور پر درخت کاٹ کر زمین پر قبضہ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار،

ڈیڑھ سو سال سے سیاست کرنے والے مالکان کھنڈہ کے خاندان کی بااثر خاتون زمین دار کی زمین سے مبینہ طور پر درخت کاٹ کر زمین پر قبضہ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار،تفصیلات کے مطابق میزان الرحمٰن ولد محمد اکرم نے تھانہ بسال میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ مسماۃ م۔ ن سکنہ کھنڈا کا مختیار خاص ہوں اور انکی زمین کی دیکھ بھال کرتا ہوں 18جولائی کو ڈھوک پیلہ کے قریب واقع اراضی پر پہنچا تو محمد بشارت ولد سکندر اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ درخت کاٹ رہا تھا اور زمین کے ارد گرد باڑ دے رہا تھا جنکو منع کیا تو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے،پولیس نے مقدمہ درج کر کےمبینہ طور پر درخت کاٹ کر زمین پر قبضہ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم محمد بشارت ولد سکندر ساکن کھنڈہ کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ہے ۔