شیخوپورہ پولیس نے آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون کے پیٹ پر لات مار کر بچے کو پیدائش سے قبل ہلاک کر دیا.
چوری شدہ موبائل فون کی تلاش میں فیروز والا تھانہ فیکٹری ایریا کی پولیس نے کوٹ عبدالمالک میں رضا نامی شخص کے گھر پر غیر قانونی چھاپہ مار ا اور اس دوران اے ایس آئی شبیراعوان نے آٹھ ماہ
کی حاملہ خاتون طیبہ بی بی کے پیٹ پر لات مار دی۔
خاتون کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈاکٹرز کو ایمرجنسی آپریشن کرنا پڑا ۔ماں کی حالت تشویشناک جبکہ بچی مردہ حالت میں پیدا ہوئی ۔۔فیروزوالا DSP نواز سیال سےجب اس حوالے سے بات کرنا چاہی تو انھوں نے فرمایا آج چھٹی کا دن ہے۔ مجھے اس واقعہ کی کوئی خبر نہیں۔ میں فیملی کےساتھ مصروف ہوں۔