اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب کے علاقے احمدال میں گھر کی چھت گرنے سے دادی اپنے بیٹے اور پوتا , پوتی سمیت جاں بحق
پنڈی گھیب کے علاقے احمدال میں بوسیدہ چھت گرنے کیوجہ سے ایک ہی کمرے کے اندر سوئے ہوئے 6 افراد میں سے چار افراد جاں بحق ہو گئے , ظہیر عباس کے بزرگ والدین اور اہلخانہ احمدال کے مقام پر رہائش پذیر تھے کہ صبح 7 بجے کے قریب اُسکے گھر کے کمرے کی بوسیدہ چھت زمین بوس ہو گئی جسکے نتیجے میں اُسکی والدہ گوہر بانو زوجہ نواب خان (عمر 80 سال) , بھائی عالیان ولد نواب خان , بیٹا محموم ولد ظہیر عباس اور بیٹی رومیسہ بنت ظہیر عباس وفات پا گئی جبکہ اُسکی بیوی اور ایک بیٹا شدید زخمی ہو گئے , حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی آبادی اور پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے نعشوں کو ملبے سے نکالا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا آخری اطلاعات تک زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے , ظہیر عباس ایک آئل کمپنی میں ملازمت کرتا ہے جسکو حادثے کی اطلاع دے دی گئی ہے حادثے میں چار انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد علاقے بھر کی فضاء سوگوار ہو گئی