چیچہ وطنی تھانہ کسوال کی حدود 6 چودہ ایل میں دلہن سے دولہا کے دوستوں کی اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان گرفتار کر لئے جبکہ ایک ملزم فرار ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق محمد اقبال نامی شخص نے گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی جس کے بعد اقبال نے اپنی بیوی کے ہمراہ دوست شفیق کے گھر پناہ لے رکھی تھی۔ملزم شفیق نے اپنے دوستوں کے ہمراہ دولہے کو ڈیرے لے جا کر کمرے میں بند کر دیا اور گھر واپس آکر تینوں ملزمان نے دلہن کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون کی حالت غیر ہونے پر ملزمان فرار ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان ندیم اور شفیق کو گرفتار کر لیا جبکہ فرار ملزم منظور حسین سکنہ کمالیہ کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں چھاپہ مار رہی ہے۔