وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ،مزید 10ارکان شامل ہوں گے،اعلان رواں ماہ متوقع،ذرائع

صدر ن لیگ نوازشریف پرانے اور تجربہ کار افراد کو کابینہ میں لانے کے خواہاں

حکومت نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں مزید 10 ارکان شامل کیے جائیں گے۔ممکنہ طور پر وزیراعظم کابینہ میں توسیع کا اعلان رواں ماہ کریں گے۔صدر ن لیگ نوازشریف پرانے اور تجربہ کار افراد کو کابینہ میں لانے کے خواہاں ہیں۔ نئے ارکان میں سردار یوسف، ڈاکٹر طارق فضل اور بیرسٹر عقیل کا نام شامل ہے۔حنیف عباسی، سعد وسیم، شیخ آفتاب بھی امیدوار ہیں، لیگی قیادت 2 خواتین کو بھی کابینہ کا حصہ بنانے پر مشاورت کررہی ہے۔