وزیراعلیٰ پنجاب دورہ چین،روبوٹک زرعی آلات مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا معاہدہ

ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ایم او یوزپر دستخط

وزیراعلیٰ مریم نوازنےاےآئی فورس ٹیک کےسی ای اوسےملاقات کی۔چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائےگی۔محکمہ زراعت اوراے آئی فورس ٹیک کےدرمیان ایم اویوپردستخط ہوگئے۔

مریم نوازنےبیجنگ میں میونسپل کمیشن ٹرانسپورٹ کا دورہ کیا کہا لاہورمیں اورنج لائن میٹر وبس پاک چین دوستی کا چلتا پھرتا ثبوت ہے۔میٹروٹرین نیٹ ورک کولاہوراوردیگر شہروں میں بڑھائیں گے۔

وزیراعلی نےبلیوٹیک کلین ایئرالائنس کےچیئرمین سےملاقات کی۔فضائی آلودگی کےسدباب کےجدید ترین طریقہ کارپرتبادلہ خیال کیا۔

مریم نوازنے”ہائی جیا“ میڈیکل ٹیکنالوجی کےصدرسےبھی ملاقات کی۔ہائی جیا“میڈیکل ٹیکنالوجی کےحکام نےنوازشریف کینسرہسپتال کےلئےپروفیشنل معاونت کی یقین دہانی کرائی اورایم اویوپردستخط کیے۔

مریم نوازنےشی جی تان ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔چین کےجدید ترین ہیلتھ سسٹم کا مشاہدہ کیا اورہسپتال میں ڈاکٹرزاورسٹاف سےبات چیت کی۔وزیراعلی نےچینی ہیلتھ سسٹم میں دلچسپی کا اظہارکرتےہوئےکہا کہ پنجاب اورسی جی تان ہسپتال کےدرمیان تعاون اورشراکت داری کا خیرمقدم کریں گے۔