اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھاری اکثریت سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ جنگ بندی سے متعلق قرار داد کے حق میں 193 میں سے 158 ممالک نے ووٹ دیا۔ امریکا اور اسرائیل سمیت 9 ممالک نے مخالفت کی اور 13 ممالک غیرحاضر رہے۔ قرارداد میں غزہ کی پٹی میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اقوام متحدہ کی فلسطینی امدادی ایجنسی انروا کے حق میں دوسری قرار داد 159 ووٹوں سے منظور کی گئی۔ قرار داد میں فلسطین میں انروا کا آپریشن بند کرنے کے اسرائیل قانون کی مذمت کی گئی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل انروا پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم کرے۔