پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق خود ارادیت کی جنگ میں حمایت جاری رکھے گا، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا برلن میں پاکستانی سفارت خانہ کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے ویبینار سے خطاب

مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارت کے غیر قانونی اور غاصبانہ تسلط کے خلاف لازوال قربانیاں دے رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق خود ارادیت کی جنگ میں حمایت جاری رکھے گا، وفاقی وزیر اطلاعات

5 اگست 2019ءکو بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ کارروائیوں کا آغاز کیا، وفاقی وزیر اطلاعات

ان کارروائیوں کا مقصد کشمیری عوام کو بے اختیار کرنا، حق رائے دہی سے محروم کرنا اور انہیں اپنی ہی سرزمین سے بے دخل کرنا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

بھارت کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو کمزور کرنے کیلئے کشمیری آبادی میں تبدیلیاں لانے کی کوشش کر رہا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

آج بھارت دنیا کو یہ باور کرانے کی کوشش کر رہا ہے کہ جموں و کشمیر اس کی سرزمین کا ایک غیر متنازعہ حصہ ہے، عطاءاللہ تارڑ

تاہم یہ بھارت ہی تھا جو جموں و کشمیر کے مسئلہ کو سلامتی کونسل میں لے کر گیا، وفاقی وزیر اطلاعات

سلامتی کونسل میں جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا، عطاءاللہ تارڑ

بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر پر وحشیانہ قبضہ نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی حقوق کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ اصولوں کی بھی تضحیک ہے، عطاءاللہ تارڑ

حکومت پاکستان کشمیری عوام کی حمایت کے لئے متفقہ قرارداد منظور کر چکی ہے جس میں ہندوتوا حکومت کے انتہاءپسندانہ عزائم پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

پاکستان نے اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے کشمیری عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے ہر عالمی فورم پر آواز اٹھائی ہے اور اٹھاتا رہے گا، وفاقی وزیر اطلاعات

ہمارا اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے وعدہ ہے کہ ہم ان کی آواز ہر فورم پر اس وقت تک لے کر جائیں گے جب تک عالمی برادری اس مسئلے پر ایکشن نہیں لیتی، وفاقی وزیر اطلاعات

عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ بھارت پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر 5 اگست 2019ءسے اب تک یکطرفہ اور غیر قانونی قبضہ ختم کرنے کے لئے زور دے، عطاءاللہ تارڑ

ویبینار سے برلن میں پاکستانی سفیر ثقلین سیدہ، لارڈ قربان حسین، پرشین سوسائٹی برلن کے اعزازی صدر مسسٹر وولکر تسپکے، ممتاز کشمیری رہنماﺅں محترمہ شمیم شال، محترمہ مشعال ملک، الطاف حسین وانی اور علی رضا سید نے بھی خطاب کیا اور بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال پر روشنی ڈالی