سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ پر پابندی کی قرارداد منظور

سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ پر پابندی کی قرار داد منظور کرلی گئی۔قرار داد کے حق میں 126 اور مخالفت میں 20 ووٹ آئے جبکہ 41 ارکان پارلیمنٹ غیر حاضر رہے۔قرارداد سوئٹزرلینڈ کےوزیر انصاف نے پیش کی۔انہوں نے کہا سوئٹزرلینڈ اب ایسی تنظیموں پر پابندی لگائے گا جن سے ہماری آزادی کو خطرہ لاحق ہوگا۔سوئس پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتے حماس پر پابندی کی منظوری دی تھی۔