تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن نے فرانس کے وزیراعظم کی چھٹی کرادی

فرانسیسی وزیر اعظم مائیکل بارنیئرکے خلاف تحریک عدم اعتمادکی حمایت میں 331 ووٹ ڈالے گئے۔

انتہائی دائیں اور بائیں بازو کے قانون سازوں نے فرانسیسی وزیر اعظم مائیکل بارنیئر اور ان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کے لیے ہاتھ ملایا۔

توقع ہے کہ اعتماد کھونے کے بعد مائیکل بارنیئرجلد ہی صدر ایمانوئل میکرون کو اپنا اور اپنی حکومت کا استعفیٰ دے دیں گے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کی دوسری سب سے بڑی اقتصادی طاقت فرانس کو اس وقت سیاسی بحران کا سامنا ہے۔نئی پیشرفت کےبعد قانون سازی اور بجٹ کے بڑے خسارے کو کنٹرول کرنا فرانس کے لئےایک چیلنج ہوگا۔