اسلام آباد سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملہ کا معاملہ 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیے گئے ہیں۔ شایان علی اور پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی ملائیکہ بخاری کے نام بھی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ شامل کیے گئے ذرائع کے مطابق ان تمام پاکستانیوں کی حوالگی کے لیے برطانوی حکومت کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔ مذکورہ افراد میں سے کوئی بھی فرد پاکستان آنے کی صورت میں پاکستان میں درج مقدمے میں گرفتار کر لیا جائے گا۔ زرائع نے بتایا کہ لسٹ میں سعدیہ فہیم، فہیم گلزار، ماہین فیصل، سدرہ طارق اور حبہ عبدالمجید کا نام بھی شامل ہیں