اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اراکین قومی اسمبلی عادل بازائی اور الیاس چوہدری کے خلاف دائر کیے گئے ریفرنسز موصول ہوگئے ہیں

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اراکین قومی اسمبلی عادل بازائی اور الیاس چوہدری کے خلاف دائر کیے گئے ریفرنسز موصول ہوگئے ہیں۔عادل بازائی کے خلاف مسلم لیگ (ن) اور الیاس چوہدری کے خلاف مسلم لیگ (ق) نے ریفرنس بجٹ سیشن میں پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی پر دائر کیا ہے۔ الیاس چوہدری کا تعلق مسلم لیگ (ق) سے ہے جبکہ عادل بازائی مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو ایم این اے عادل بازائی اور

الیاس چوہدری کے خلاف ریفرنسز موصول ہو گئے ہیں۔ عادل بازائی کوئٹہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 جبکہ الیاس چوہدری گجرات سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 سے الیکشن میں کامیابی کے بعد اراکین اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔