حکومت کی جانب سے مجوزہ 26ویں آئینی ترامیم پر دونوں ایوانوں کے اجلاس آئندہ ہفتے میں بلائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے آئندہ ہفتے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں اجلاس الگ الگ بلائے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ان اجلاسوں میں حکومت کی طرف سے آئینی ترمیم لائی جاسکتی ہیں، اس دوران حکومت اہم قانون سازی بھی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اجلاسوں میں موجودہ ملکی سلامتی کی صورتحال بھی زیرغور آئے گی۔