اٹک/اعظم سواتی رہا
اٹک۔ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قیدپی ٹی آئی کے سنیٹراعظم سواتی کو رہاکردیاگیا۔
اٹک۔رہائی کے فوری بعد جیل سے باہر ٹیکسلاپولیس نے اعظم سواتی کو گرفتار کرلیا۔
اٹک۔گرفتاری کےبعد اعظم سواتی نامعلوم مقام کی طرف منتقل ۔
اٹک۔گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت اسلام نے اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی۔ذرائع
پی ٹی آئی کے سنیٹر اعظم سواتی ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رہا،ٹیکسلاپولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔ پی ٹی آئی کے سینئررہنما سنیٹراعظم سواتی کو گزشتہ روز اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت سے مختلف مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعدان کی روبکار ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ اٹک کوموصول ہونے پر آج انہیں اٹک جیل سے رہا کر دیا گیاہےاور جیسے ہی سنیٹر اعظم سواتی ڈسٹرکٹ جیل کے احاطہ سے باہر آئے توپہلے سے موجودٹیکسلا پولیس ان کو دوبارہ گرفتار کر کے نامعلوم مقام پرلے گئی ہےاس موقع پر ڈسٹرکٹ جیل کے باہرسکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری جیل کے اطراف تعینات رہی اور جیل جانے والے تمام راستوں کوبند کر دیاگیاتھاسنیٹراعظم سواتی کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں پولیس اہلکار ایس آئی قیصر محمود کی مدعیت میں گزشتہ پی ٹی آئی کی جانب سے موٹروے ایم۔ون پر کیے جانے والے احتجاج کے موقع پردیگر پارٹی رہنماؤں کے سمیت مقدمہ درج ہواتھا جس میں دہشت گردی سمیت دودرجن کے قریب دفعات لگائی گئی تھیں پولیس کے مطابق اس مقدمہ میں اعظم سواتی کو گرفتارکیاگیاہے۔