یونان کشتی حادثہ،ڈوبنےوالےدرجنوں تارکین وطن کے بچنے کی امید ختم

یونان کشتی حادثہ میں لاپتہ ہونے والے درجنوں تارکین وطن کے بچنے کی امید ختم ہو گئی جن میں کافی تعداد میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔لیبیا سے غیرقانونی طور پر اٹلی جانے والے درجنوں تارکین وطن سمندر کی لہروں کی نظر ہو گئے۔ تین دن سے زائد جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن میں مزید 2 لاشوں کو سمندر سے نکال لیا گیا۔اب تک 7 تارکین وطن کی لاشوں کو سمندر سےنکالا جاچکا ہے۔ جن میں سے 5 پاکستانی شہری ہیں۔ پاکستانی سفارت خانےنے ان میتوں کو پاکستان روانہ کرنے کے لئےکارروائی کا آغاز کردیا ۔ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ خراب موسم اور سخت سردی کی وجہ سے اب مزید کسی کا زندہ بچنا ناممکن ہے۔