شام کی بدلتی ہوئی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس کی درخواست روس کی جانب سے دی گئی ہے۔
اقوام متحدہ میں روسی نمائندےکا کہنا ہے کہ اسرائیل کے گولانا کی پہاڑیوں کے غیرفوجی زون پر قبضے پر بات کرنا ضروری ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ وولکر ترک نے مطالبہ کیا ہے کہ شام میں اقتداری کی منتقلی کے دوران بشارالاسد حکومت کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتساب کو یقینی بنایا جائے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےشام میں تعمیر نو پر زور دیا ہے۔