٭ چین اور پاکستان کے مابین بزنس ٹو بزنس سرگرمیاں، وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس
٭ چین میں ہونیوالے روڈ شو میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اشتراک سے پاکستانی اداروں کی شرکت ہو گی، عبدالعلیم خان
٭ لیدر اور فشریز کے لئے چین کے مختلف شہروں میں بڑے کنونشن، نمایاں پاکستانی کمپنیاں شریک ہوں گی، عبدالعلیم خان
٭ فشریز روڈ شو 29 اکتوبر کوچنگ ڈاؤ چین میں 29 اکتوبر اورلیدر شو 5 نومبر گوانگزو میں ہو گا، وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ
٭ فشریز کی 17کمپنیوں کے 30 نمائندے اور لیدر شو میں 10 اداروں کے 16 ایگزیکٹوز شریک ہونگے، عبدالعلیم خان
٭ پاکستانی بزنس کمیونٹی عالمی روڈ شوز کے ذریعے امریکی اور یورپی منڈیوں تک رسائی حاصل کر سکتی ہے، وفاقی وزیر
٭ چین میں کاروباری اداروں سے اشتراک کیلئے بورڈ آف انویسٹمنٹ مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، عبدالعلیم خان
٭ 7شعبے اہم، لیدر، ٹیکسٹائل، میڈیکل اینڈ سرجیکل ایکوئپمنٹ، فروٹس اینڈ ویجیٹبل، پلاسٹک، فشریز و اینیمل فوڈ شامل
٭ پاکستان اور چین کاروباری اشتراک ملکی معیشت کے لئے بڑا بریک تھرو ثابت ہو سکتا ہے،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان
٭ چین سے صنعتوں کی منتقلی میں پاکستان کو زیادہ سے زیادہ شئیر نکالنا چاہئے، وفاقی وزیر مواصلات کی اجلاس میں گفتگو
٭ مجموعی طور پر چین سے 168 اور پاکستان کی 78 کمپنیاں باہمی اشتراک کے لئے کام کر رہی ہیں، وفاقی وزیر
٭ چینی سفارت خانے کے تمام افسران بزنس کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، عبدالعلیم خان کی گفتگو
٭ چین سے کاروباری اشتراک میں اضافہ ہماری اولین ترجیح ہے، ہر ممکن تعاون کریں گے،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان
٭ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے، وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ
٭ پاکستانی کمپنیاں چینی اداروں سے ”بی ٹو بی” اور زیادہ سے زیادہ ”جوائنٹ وینچرز” یقینی بنائیں، عبدالعلیم خان
٭ معروف پاکستانی اداروں کے ایگزیکٹوز کی اجلاس میں شرکت، دونوں روڈ شوز میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی
٭ وفاقی سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ، چین میں پاکستانی سفارتخانے سے اعلیٰ افسران کی آن لائن شرکت و بریفنگ
٭ پاکستان کی کاروباری تنظیموں کا چین میں اشتراک اور عملی تعاون پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے اظہار تشکر
٭٭٭٭