پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات سے نوازنے کیلئے جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب، پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے آپریشنز کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے اور قوم کے لئے شاندار خدمات انجام دینے والے فوجی جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا، شہداء کے اعزازات ان کے اہل خانہ نے وصول کئے،،
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات سے نوازنے کیلئے تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی، پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے آپریشنز کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے اور قوم کے لئے شاندار خدمات انجام دینے والے فوجی جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا، تقریب میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سمیت دیگر اعزازات سے نوازا گیا، شہداء کے اعزازات ان کے اہل خانہ نے وصول کئے، اس موقع پر تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شہداء اور غازیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں، ہمارے شہداء کی قربانیاں اور قربانی کے جذبے کے ساتھ لڑنے کا عزم ہمارے ارادوں کو مزید مضبوط کرتا ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہدا کے خاندانوں کے بلند حوصلوں اور ان کی دی گئی قربانیوں کی بھی سلام پیش کیا گیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں اور قوم کی آزادی اور سلامتی ان بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، ہمارے شہدا درحقیقت قوم کے لئے امید اور استقامت کی کرن ہیں،،