اڈیالہ جیل میں عمران خان کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
جیل میں دوسری مرتبہ فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوا ہوں
فریج کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے کھانا خراب ہو جاتا ہے
نیب نے توشہ خانہ 2 رہفرنس کرکے اپنے ہی قانون کی خلاف ورزی کی ہے
پہلے ریفرنس میں کہا ہار کی قیمت کم کروائی،دوسرے میں بھی یہی الزام ہے
پہلے ریفرنس میں بھی انعام شاہ وعدہ معاف گواہ تھا نئے ریفرنس میں بھی وہی وعدہ معاف گواہ ہے
بنی گالہ کیمپ افس کے تمام اخراجات خود برداشت کرتا تھا
ریفرنس سے بری ہونے کے بعد محسن نقوی چیئرمین نیب تفتیشی افسران سمیت جھوٹے بیان دینے والوں پر کیس کروں گا
پہلا ریفرنس جس ہار پر بنایا گیا نیب کو نہیں پتہ وہ ہار ہمارے پاس ہے
18 مارچ کو بنی گالہ رہائش گاہ پر چھاپہ سے قبل تمام قیمتی اشیاء وہاں سے محفوظ جگہ منتقل کر دی تھی
جس ہار پر مجھے سزا دی گئی میں نے غلطی سے بتا دیا کہ وہ ہار ہمارے پاس موجود ہے
ہار میرے پاس موجود ہونے سے نیب پھنس گئی تھی اس لیے مجھے جلدی میں سزا سنا دی گئی
دنیا میں جمہوریت اخلاقیات کی بنیاد پر چلتی ہے کبھی بھی پارلیمنٹ ڈنڈے کے زور پر نہیں چلی
یہ ساری اخلاقی قوت سر سے اتار کر پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں
یہ ماضی کی طرح دوبارہ عدالتوں پر حملہ اور ہو رہے ہیں
سابق کمشنر راولپنڈی نے جو کچھ کہا وقت نے اسے سچ ثابت کر دیا ہے
مذاکرات صرف دو شرائط کی بنیاد پر کروں گا
مذاکرات کی پہلی شلط یہ ہے کہ ائین کے دائرہ میں رہ کر مذاکرات ہوں گے
مذاکرات کی دوسری شرط یہ ہوگی کہ میرا چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس کیا جائے
مذاکرات انہی سے کروں گا جن کے پاس اصل طاقت ہے
حکومت سے مذاکرات کرنے سے ان کی حکومت چلی جائے گی
ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء نافذ ہے
فوج نے کہا ہے کہ اپ عوام کے سامنے معافی مانگیں،صحافی کا سوال
انکو معافی میرے سے مانگنی چاہیئے،ظلم میرے ساتھ ہوا،مجھے رینجرز نے اغواء کیا
محمود اچکزئی نے انکار کیا ہے کہ وہ اپکی جانب سے فوج سے مذاکرات نہیں کریں گے،صحافی کا سوال
بانی پی ٹی ائی گزشتہ سماعت پر دیئے گئے بیان سے مکر گئے
محمود اچکزئی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا کہا ہے
اپ گزشتہ سماعت پر دیئے گئے اپنے بیان سے یق ٹرن لے رہے ہیں،صحافی کا سوال
مدر اف یوٹرن تو وہ ہے جس نے ووٹ کا عزت دو کا نعرہ لگا کر بوٹ کو عزت دی،بانی پی ٹی ائی کا جواب
کیا اپ نے اپنی جماعت کو فوج کے خلاف بیانات دینے سے روکا ہے،صحافی کا سوال
گورنمنٹ کا کوئی بھی ادارہ غلط کام کرے گا تو تنقید کریں گے
مجھے کہا گیا کہ جی ایچ کیو کے سامنے پرامن احتجاج کی کا دیکر غلط کیا،بانی پی ٹی ائی
ائین میں کہاں لکھا ہے کہ جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کرنا جرم ہے،بانی پی ٹی آئی
حکومت کا کوئی ادارہ غلط کام کرے گا تو اس پر تنقید کریں گے
-بانی پی ٹی ائی سے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے بارے میں 3مرتبہ صحافیوں کا سوال*
بانی پی ٹی ائی نے کسی سوال کا جواب نہ دیا،اتنا کہا بعد میں بات کریں گے
شیر افضل مروت سے متعلق سوالات پر انتظار پنجھوتہ بانی پی ٹی ائی کو اپنی طرف متوجہ کرتے رہے
انتظار پنجھوتہ،بانی پی ٹی ائی کے کان میں سرگوشیاں کرتے رہے
تیسری مرتبہ سوال پوچھنے پر بانی پی ٹی ائی نے کہا شیر افضل مروت کے معاملہ پر بعد میں بات کریں گے