غزہ میں اسرائیل کی دہشتگردی جاری،مزید 30فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے۔تازہ حملوں میں مزید30 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے بیت الاہیا میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔بمباری سے 20 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ نصیرات پناہ گزین کیمپ میں رہائشی گھر پر حملے میں 7 افراد شہید ہوئے۔ غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 44 ہزار 805 ہوگئی۔ ایک لاکھ 7 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔