اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے جاری ہیں جن میں مزید 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق بیروت کے علاقے بنت جبیل کے قصبے پر بمباری سے 4 افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے۔عیناتا قصبے پر ڈرون حملے میں ایک شخص شہید ہوا۔خبرایجنسی کے مطابق جنگ بندی کے بعد اسرائیل لبنان پر درجنوں حملے کرچکا ہے۔