ڈی ایٹ وزرا کونسل اجلاس،پاکستان کا غزہ میں غیرمشروط جنگ بندی کامطالبہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کہتے ہیں قابل افسوس ہےکہ غزہ کی صورتحال ابترہوتی جارہی ہے۔ غزہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع انتہائی تشویش کاباعث ہے۔ قاہرہ میں ڈی ایٹ وزرا کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نےکہا لبنان اور شام میں تشدد کی بڑھتی صورتحال بھی باعث تشویش ہے۔ پاکستان غیر مشروط طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔ اسحاق ڈار نے اجلاس کی میزبانی پر مصر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا مصرکے ساتھ ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے کام کریں گے۔ امید ہے اجلاس سے تمام رکن ممالک مستحکم ہوں گے۔ اجلاس سےتمام رکن ممالک مشترکہ مستفید ہوسکیں گے۔