غزہ میں اسرائیلی درندگی تھم نہ سکی۔اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 38 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 200 سےزائد زخمی ہوئے۔ کمال عدوان اسپتال کے قریب بمباری سےگھروں میں آگ لگ گئی متعدد فلسطینی شہید ہو گئے ۔غزہ میں اسرائیلی حملوں سے شہدا کی مجموعی تعداد 45 ہزار 97 ہوگئی۔