ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا،روائتی حریف پاکستان اور بھارت آج مدمقابل آئیں گے


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا،روائتی حریف پاکستان اور بھارت آج مدمقابل آئیں گے،قومی ٹیم کے لیے ڈو اینڈ ڈائی جیسی صورتحال ،جیت سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کا واحد راستہ ، گرین شرٹس بھارت کےخلاف کامیابی کے لیے پرعزم
بھارت کیخلاف میچ میں قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان،اعظم خان کوڈراپ کرنے کا فیصلہ،عماد وسیم میدان میں اتریں گے،پاکستان ٹیم چار فاسٹ باؤلرز کو کھلائے گی
نیویارک کی “بیٹر کِلر پچ” پر پاکستانی باؤلرز کا خوف؛ پاکستان بھارت میچ سے پہلے وکٹ پر رولر چل گئے،، بھارتی میڈیا کے مطابق نیویارک کی پچ میں غیر متوازن باؤنس زیادہ ہے اس لئے پاکستان انڈیا میچ کے لیے پِچ پر گھاس کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا

پاک بھارت میچ میں باد ل انٹری دینے کو تیار،میچ شروع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد نیویارک میں اکیاون فیصد بارش کے امکان ، بارش کی صورت میں اضافی وقت بھی دیا جا سکتا ہے

پاکستان شاندار کم بیک کرے گا،قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کو یقین، کہتے ہیں کھلاڑیوں میں بھرپور صلاحیتیں موجود ہیں،بھارت کیخلاف میچ میں اچھی پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے

بھارتی کرکٹ ٹیم کی طرح کپتان بھی شاہینوں سے خوفزدہ،،روہت شرما کہتے ہیں پاکستان پچھلی بار زمبابوےسے ہارا تھا مگر تب بھی فائنل کھیلا تھا، یہ نہیں سوچ سکتےکہ پچھلا میچ پاکستان ہارا تو دوبارہ بھی ہار جائے گا، پاکستانی ٹیم یقینی طور پر اپنی غلطی کا تجزیہ کر کے آئے گی

اچھی باولنگ نہیں کرنی ، ویرات کوہلی اور روہت شرما کو دوست سمجھنا ہے ،وکٹیں نہیں لینی ،بھارتی شائقین کی پاکستانی بالر شاہین شاہ آفریدی سے التجا،ٹائمز اسکوائر پر سیر و تفریح کے دوران اسٹار پلیئر کو گھیر لیا ،سیلفیاں بھی بنائیں

پاک بھارت بڑے ٹاکرے پر گورنر سندھ کی اہلیان کراچی کو بڑی آفر،، گورنر ہاؤس میں شائقین کرکٹ کے لئے ریفریشمنٹ اور بڑی اسکرین کا اہتمام،، کامران ٹیسوری کہتے ہیں شہری گورنر ہاؤس آئیں میں خود ان کےساتھ پاک بھارت میچ دیکھوں گا

رکن صوبائی سندھ اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید کہتی ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم چا ہے میچ جیتے یا ہارے ،، ہمیں قومی ٹیم پر فخر ہے

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تگڑا مقابلہ متوقع، شہریوں نے قومی ٹیم کی جیت کے لیے امیدیں لگا لیں، کہتے ہیں کہ اس بار یقین ہے کہ قومی ٹیم مایوس نہیں کرے گی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی بڑی کامیابی، دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو روند دیا،، کینگروز کے دوسودو رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم چھ وکٹوں پر ایک سوپینسٹھ رنز بناسکی، ڈیوڈ وارنر نے انتالیس، مچل مارش نے پینتیس اور ٹریوس ہیڈ نے چونتیس رنز بنائے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی دوسری فتح، یوگینڈا کو بڑے مارجن سے شکست،ایک سوچوہتر رنز کے تعاقب میں یوگینڈا کی ٹیم بارہ اووز میں انتالیس رنز پر ڈھیر ہوگئی،،ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کی تباہ کن بولنگ ،گیارہ رنز دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا