قاسم سوری کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل کا معاملہ،سپریم کورٹ نے گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا، عدالت نے کہا سابق ڈپٹی اسپیکر اور رکن پارلیمنٹ کا ایسا رویہ افسوسناک ہے
عدالت نے حکم نامے میں کہا قاسم سوری متعدد بار طلبی کے باوجود جان بوجھ کر عدالت پیش نہیں ہورہے،قاسم سوری کے بھائی نے عدالتی نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا،سابق ڈپٹی اسپیکر اور رکن پارلیمنٹ کا ایسا رویہ افسوسناک ہے،قاسم سوری کی طلبی کا اشتہار کوئٹہ کے اخبارات میں دیا جائے، قاسم سوری کے گھر نوٹس چسپاں کیا جائے،کیس کی آئندہ سماعت 9 جولائی کو ہوگی۔