آج اسلام آباد کی عدالتوں میں گنڈاپور کا دن تھا سکائپ پر گواہی لیکر بری کئی مقدمات میں ضمانتوں میں توسیع -کیا کوئی ان دیکھا ہاتھ دبائو ڈال رہا ہے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد

علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بنی گالا میں درج مقدمہ

عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور مقدمے سے بری کردیا

سول جج قدرت اللہ نے علی امین گنڈا پور سمیت تمام ملزمان کو بری کیا

مدعی مقدمہ عامر زمان اپنے وکیل رضوان اعظم عباسی کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش

وقوعے میں زخمی ہونے والا بندہ ملک سے باہر ہے ، مدعی

اس کی سکایب آئی ڈی دیں،عدالت کی مدعی کو ہدایت

عدالت کا سکائپ کے ذریعے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کا بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت

علی امین گنڈا پور 109 کی حد تک تھے، ان سے کمپرومائز ہوچکا ہے، وکیل مدعی

نامزد ملزمان کو بھی معاف کردیا ہے، وکیل مدعی

عدالت کی جانب سے بیرون ملک ہونے کے باعث متاثرہ شخص محمد ولید کا آن لائن بیان لیا گیا

اس مقدمے میں آپ نے راضی نامہ کرلیا ہے ، عدالت کا محمد ولید سے استفسار

جی میں نے فی سبیل اللہ معاف کردیا ہے، محمد ولید کا بیان