ڈاکٹر شاہنواز کیس پیر عمرجان سرہندی سابق ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ سمیت نامزد ملزمان انسداد دہشت گردی میرپورخاص کی عدالت میں پیش

ڈاکٹر شاہنواز کیس پیر عمرجان سرہندی سابق ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ سمیت نامزد ملزمان انسداد دہشت گردی میرپورخاص کی عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈاکٹر شاہنواز کے ورثہ کی جانب سے کیس کی تحقیقات ایف ائی اے کے حوالے کرنے کی درخواست منظور ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پہلی سماعت ہوئی۔عدالت نے کیس میں نامزد ملزمان پیر عمر جان سرہندی۔سابق ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضابلوچ سمیت 5 ملزمان کی 7 نومبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے۔ عبوری ضمانت میں توسیع حاصل کرنے والے پولیس افسران میں سابق ڈی آئی بی انچارج دانش بھٹی۔ سی آئی اے انچارج عنایت زرداری ایس ایچ او سندھڑی نیاز، کھوسو شامل ہیں جبکہ سب انسپکٹر ہدایت اللہ ناریجو سمیت زیر حراست تین پولیس اہلکاروں کو جیل کسٹڈی کردیا گیا ہے۔ اگلی سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی گئی یے۔