جماعت اسلامی کے قائدین سے مذاکرات کیلئے حکومتی وفد دھرنے کے مقام پر پہنچ گیا، امید ہے مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

راولپنڈی۔27جولائی (اے پی پی):جماعت اسلامی کے قائدین سے مذاکرات کیلئے حکومتی وفد ہفتہ کی شب دھرنے کے مقام پر پہنچ گیا۔ حکومتی وفد میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر امور کشمیر و سیفران انجینئر امیر مقام اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری شامل ہیں۔ حکومتی وفد نے جماعت اسلامی کے اسٹیج پر جا کر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور دیگر قائدین سے ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ جماعت اسلامی کی طرف سے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی جو حکومتی وفد سے مذاکرات کرے گی۔ دونوں فریقین میں مل بیٹھ کر معاملات طے کرنے پر اتفاق ہوا۔ آر پی او، کمشنر راولپنڈی، سی پی او اور ڈی سی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جماعت اسلامی پرامن جماعت ہے، جماعت اسلامی نے دوران احتجاج حالات کو پرامن رکھا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے ہمارے مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے۔


versionاو: