سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ الخوارج کے چار خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
مارے گئے خارجی دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔
علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔