عظمی بخاری کی عمر عادل کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست غریدہ فاروقی کا لیگل نوٹس

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے عمر عادل کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دے دی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر عادل نے اپنے وی لاگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر خواتین اینکرز کی کردار کشی کی ہے

عمر عادل گندے انڈے کے نام سے ایک یوٹیوب چینل کے کو ہوسٹ بھی ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب اور خواتین اینکرز کے حوالے سے گفتگو کرنے پر عمر عادل کے خلاف کاروائی کی جائے ، درخواست کا متن

ممتازاینکر غریدہ فاروقی نے ڈاکٹر عمر عادل کو لیگل نوٹس بھجوادیا ایکس پر انہوں نے کہا کہ مزید ایکشن بھی کیا جائے گا

‏ڈاکٹر عمر عادل اور زوہیب بٹ نے خصوصا میرا نام لیکر ڈیجیٹل میڈیا میں جو فحش، لغو گفتگو کی اور مجھ سمیت میڈیا میں کام کرنے والی تمام خواتین پر فحش، لغو، جھوٹے الزامات لگائے؛ ان دونوں کو میں نے قانونی نوٹس بھجوا دیے ہیں۔ اگر ان پر عمل نہیں کرینگے تو مزید قانونی ایکشن لیا جائیگا۔

اسکے علاوہ، میں نے دونوں کیخلاف FIA میں بھی درخواست دے دی ہے۔

دونوں کیخلاف قانونی نوٹس کے کچھ حصے یہاں بھی منسلک کر رہی ہوں۔

خواتین کیخلاف حملے اور جرائم اب نہیں! بس بہت ہو گیا! اب لگام ڈالنا ہو گی! ہر ایک کو اپنے حق کیلئے کھڑا ہونا ہو گا!