پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی دو مقدمات میں 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔عدالت کا درخواست گزار کو 25 اکتوبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت درخواست پر چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کی۔وکیل درخواست گزار عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے راہداری ضمانت کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کیونکہ درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہے لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے جس پر عدالت نے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو 25 اکتوبر تک ضمانت دے دی۔