ریزرو پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ: بروری پولیس تھانے کے عملے نے ثنا اللہ نام ریزرو پولیس (بی سی ) اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ مار کر چار نوجوانوں کو بازیاب کرالیا

چھاپے کے دوران نجی سیل میں موجود تین ملزمان بھی گرفتار ہوئے جن سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا

نجی سیل کے ایک کمرے سے بازیاب 4 نوجوان لڑکوں نے بتایا کہ انہیں چوری کے چھوٹے مقدمے میں پکڑ کر اس گھر میں قید کیا گیا تھا۔

بازیاب نوجوانوں نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ ثناءاللہ نامی پولیس اہلکار نے ہمیں تھانے کے بجائے یہاں منتقل کیا اور جھوٹے مقدمے میں ہمیں اعتراف یا پیسے دینے کے لئے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔۔

نوجوانوں نے کہا کہ دوران قید ہم سے بدفعلی کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔

واقعے کی درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے چاروں نوجوانوں کو گزشتہ 3 دن سے بند کر رکھا تھا،

پولیس کا کہنا ہے کہ چوتھے ملزم پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں، پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔