اسلام آباد:
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگ کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
آئی جی اسلام آباد پولیس اور پوری ٹیم کو ٹاسک دے دیا
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ایسے گینگز کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ محسن نقوی
تعلیمی اداروں کے باہر آئس سمیت دیگر نشہ آور اشیاء کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں۔ محسن نقوی
منشیات فروش ہمارے مستقبل کے دشمن ہیں انکے خلاف سخت ترین ایکشن ہو گا، محسن نقوی
بھکاری مافیا اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف موثر کارروائی کا حکم
غیر ملکی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا اصولی فیصلہ
ریڈ زون سمیت تمام اہم دفاتر و مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے، محسن نقوی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایف آئی آر کے اندراج کو 100 فیصد یقینی بنانے کا حکم
ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنا یا تاخیر کسی طور قبول نہیں۔ محسن نقوی
ایف آئی آر درج نہ کرنے پر متعلقہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی ہو گی۔ محسن نقوی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس کے پروموشن کیسز کو فوری نمٹانے کا حکم
ترقی ملازم کا حق ہے جو اسے وقت پر ملنا چاہیے۔ محسن نقوی
پرموشن سے پولیس فورس کے مورال میں بہتری آئے گی، وزیر داخلہ
اسلام آباد پولیس میں تمام خالی آسامیوں پر بھرتی کی ہدایت
اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔ محسن نقوی
اسلام آباد میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے جامع پلان طلب
ٹریفک زیادہ جام رہنے والے مقامات کی نشاندہی کرکے قابل عمل حل تجویز کرنے کی ہدایت
اسلام آباد سیف سٹی کے نظام کو لاہور سیف سٹی کی طرح جدید تقاضوں سے لیس کرنا ہو گا، وزیر داخلہ
اسلام آباد میں تھانوں کی حالت کو بہتر کررہے ہیں، چند مہینوں میں اچھے نتائج ملیں گے، وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں امن عامہ کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس
آئی جی اسلام آباد پولیس
علی ناصر رضوی نے امن و امان کی صورتحال کے بارے تفصیلی بریفنگ دی
اجلاس میں آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی سمیت تمام ڈی آئی جیز اور سی ٹی او کی شرکت