آڈیو لیکس کیس میں اہم پیش رفت
پیمرا نے جسٹس بابر ستار سے کیس سے الگ ہونے کی استدعا کردی
چار اداروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
پیمرا ، پی ٹی اے، ایف آئی اے اور آئی بی نے متفرق درخواستیں دائر کردیں
اسی نوعیت کے دوسرے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایک اور بینچ فیصلہ دے چکا ہے، درخواست
چیئرمین پیمرا متعدد بار عدالت میں اس مقدمے میں پیش ہوچکے ہیں مگر کیس اب بھی زیر التواء ہے، درخواست
انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے جسٹس بابر ستار سماعت سے معذرت کرلیں ، استدعا
اس نوعیت کی درخواست پر فیصلہ دینے والا بینچ اس کیس کی باقی کارروائی بھی آگے بڑھائے، استدعا
بشری بی بی کی آڈیو لیک کیس 29 اپریل کو جسٹس بابر ستار کی عدالت میں زیر سماعت ہے
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نے بھی آڈیو لیک کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کو چیلنج کررکھا ہے