اسلام اباد پولیس کو تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کی میڈیکل رپورٹ موصول ہوگئی


اسلام اباد پولیس کو تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کی میڈیکل رپورٹ موصول ہوگئی بلیڈ فرانزک لیبارٹری جبکہ ویڈیو ایف آئی اے کو بھیج دی گئی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطابق رؤف حسن نے طبی امداد پی اے ایف اسپتال سے لی، سرکاری میڈیکل رپورٹ میں زخم کی گہرائی نہیں بتائی گئی، زخم پر ٹانکے لگے ہونے کی وجہ سے زخم کی گہرائی کا تعین نہیں کیا جاسکا۔ ذرائع کے مطابق موقع سے ملنے والا بلیڈ فارنزک اور فنگرپرنٹس کی شناخت کےلیے لاہور کی لیب میں بھجوادیا گیا ہے اور حملےکی جگہ کی سی سی ٹی وی بھی فارنزک کے لیے ایف آئی اے کو دی گئی ہے جب کہ حملہ آوروں کے چہروں کی شناخت کے لیے فوٹیجز آج نادرا کو بھجوائی جائیں گی۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کے چہرے پر زخم آہنی مکا لگنے سے آیا، پولیس حملہ آوروں کی شناخت کےلیے تمام خواجہ سراؤں سے تحقیقات کررہی ہے، حملے کی تحقیقات کے لیے جیو فینسنگ بھی کی جارہی ہے۔