خیبرپختونخوا رواں سال پولیوکیسز کی تعداد 6 تک پہنچ گئی۔ ضلع مہمند، ٹانک،ڈی آئی خان کے بعد کوہاٹ سے بھی پولیو کیس رپورٹ۔ پولیو کے پھیلاو میں پاک افغان سرحدی علاقوں میں غیرمحفوظ آمدورفت اہم وجہ بن گئی ۔۔انسداد پولیو پروگرام خیبرپختونخوا کی جانب سے پولیو کی روک تھام کیلئے پشاور میں بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ صحت اور پولیس حکام نے شرکت کی نیٹ ساؤنڈ رواں سال خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند، ٹانک، کوہاٹ اور ڈی آئی خان میں پولیو کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے عالمی ادارہ صحت کے حکام نے کیسز میں اضافہ کی بنیادی وجہ پڑوسی ملک افغانستان سے غیر محفوظ آمدورفت ، صوبے میں سیکیورٹی کی مخدوش صورتحال اور دور دراز علاقوں میں آگاہی کی کمی بتائی ۔ افغانستان کے ساتھ صوبہ کے ملحقہ علاقوں میں ہر سال پولیو کے کیسز رپورٹ ہونے پر عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر شاہ عالم نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو مل کر وائرس کے خاتمے پر کام کرنے کی ضرورت ہے