اتوار تک مطالبات تسلیم ہوں گے،نہ ہی اس پربات ہوگی ، رانا ثنااللہ

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کہتے ہیں اتوار تک نہ تو مطالبات تسلیم ہوں گے نہ ہی اس پر کوئی گفتگو ہوگی۔رانا ثنااللہ نے کہا اگر انہیں سول نافرمانی کی تحریک چلانے کی اتنی ہی جلدی ہے تو شوق پورا کرلیں، انہیں اس تحریک سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملات سمجھنے سے عاری ہیں۔